مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع کو برکان بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے یمنی میزائلوں نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے بیلسٹک میزائلوں نے ریاض میں سعودی عرب کی وزارت دفاع کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ یمنی فوج سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور بربریت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ادھر سماجی سائٹوں کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے ملک خالد ایئر پورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع کو برکان بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے یمنی میزائلوں نے ریاض میں اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔
News ID 1881674
آپ کا تبصرہ